لبنان، اسرائیل، حزب اللّٰہ تنازع بڑھنا کسی کے مفاد میں نہیں، انٹونی بلنکن

1307955_1398225_blinken_updates.jpg

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ لبنان، اسرائیل، حزب اللّٰہ تنازع بڑھنا کسی کے مفاد میں نہیں، مشرق وسطیٰ کے تمام رہنما غزہ تنازع پھیلنے سے روکنا چاہتے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی عرب سے اسرائیل روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کی۔

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے رہنماؤں کو رکاوٹوں کا اندازہ ہے، سب کو معلوم ہے کہ کچھ بھی راتوں رات نہیں ہوجاتا۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے رہنماؤں سے کی گئی مشاورت کو اسرائیل سے شیئر کروں گا۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں گے، اسرائیل سے مستقبل کی صورتحال پر بھی بات ہوگی۔

انٹونی نلنکن نے مزید کہا کہ بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے رکنے چاہئیں، حملوں کے نتائج ہوں گے، حوثی یہ پیغام سمجھ لیں، حملے روک دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے