کرمان دہشت گردانہ حملےمیں ملوث دہشت گردوں کی پوری ٹیم گرفتار
کرمان کے اٹارنی جنرل نے بتایا ہے کہ گزشتہ مہینوں میں 23 لوگ گرفتار کئے گئے ہیں جن کا تعلق کرمان میں حالیہ دہشت گردانہ کارروائي سے ہے اور ان سب سے باز پرس جاری ہے۔
کرمان کے اٹارنی جنرل مہدی بخشی نے گزشتہ شب ٹی وی پر ایک گفتگو میں شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر کرمان میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کرمان صوبے میں 16 بم برآمد کئے گئے ہیں جن میں سے ہر ایک کا دھماکہ، خودکش حملہ آوروں کی جیکٹ سے زیادہ تھا لیکن خدا کے کرم سے ان کا بر وقت پتہ لگا لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سال غزہ میں اسرائیل کی شرمناک شکست کی وجہ سے خاص حالات تھے اور خطرہ زیادہ تھا ۔ دشمن شہید قاسم سلیمانی، ان کے مزار اور ان کے زائروں پر اپنا غصہ اتارنا چاہتے تھے۔