اسرائیل کی جعلی حکومت تباہی کے قریب ہے، ایرانی صدر رئیسی

158.jpg

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ فلسطین کی عوام مظلوم اور طاقتور ہے جبکہ عالمی استکبار کی حمایت یافتہ جعلی صیہونی حکومت تباہ ہونے والی ہے۔
سید ابراہیم رئیسی نے زنجان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم جن حالات میں رہ رہے ہیں وہ عالم اسلام اور خطے کی صورت حال کے حوالے سے خاص اہمیت کے حامل ہیں لہذا ہمیں حالات کا صحیح تجزیہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے امام خمینی (رح) کی فلسطین کی حمایت اور بیت المفدس مقدس کی آزادی اور جعلی صیہونی حکومت کو سرطانی ٹیومر سے تشبیہ دینے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چالیس سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور اسی صحیح موقف کی وجہ سے صیہونی نواز گروہ اسلامی جمہوریہ ایران سے دشمنی رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے