بلوچستان؛ کئی شہروں میں برفباری، رات بھر بارش سے نشیبی علاقے زیر آب

133.jpg

وئٹہ: بلوچستان کے کئی شہروں میں موسم سرما کی شدت بڑھ گئی ، برف باری شروع ہو چکی ہے۔گزشتہ رات بھر بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔
شمالی بلوچستان کے مختلف اضلاع کان مہترزئی خانوزئی سمیت زیارت و قلات میں برفباری جاری ہے جب کہ کوئٹہ میں بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ دکی میں بارش اور سنجاوی چوتیر سمیت قلات میں برفباری موسم مزید سرد ہو گیا۔ صحبت پور سوئی میں بھی بارش سے موسم کی شدت بڑھ گئی۔
اُدھر وادی زیارت و گردنواح میں برفباری سے پہاڑوں اور عمارتوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ شہر میں 6 انچ جب کہ پہاڑوں پر 8 انچ کے قریب برف پڑ چکی ہے۔ برفباری کا سلسلہ رات گئے شروع ہوا جو صبح سویرے تک جاری رہا۔ برفباری کے باعث زیارت شہر کے پہاڑ دلکش فطری مناظر پیش کررہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی کافی اضافہ ہوگیاہے۔ آج کم سے کم درجہ حرات منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔
دریں اثنا ڈیرہ مراد جمالی شہر و مضافات میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی۔ نصیرآباد میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ بارش شروع ہوتے ہی بجلی اور گیس غائب ہو گئی، جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اُدھر کوئٹہ میں بھی رات گئے بارش کے بعد سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔ مانجھی پور شہر اور گردونواح میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے