حماس کے ہاتھوں شدید نقصان، اسرائیل نے غزہ سے زمینی فوج واپس بلانے کا اعلان کردیا

Israeel.jpg

اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس سے جنگ میں ہونے والے نقصان سے تنگ آکر غزہ سے زمینی فوج کے 5 بریگیڈز واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ غزہ پر زمینی حملے میں حصہ لینے والے 5جنگی بریگیڈز کو واپس بلا لے گی تاکہ یہ فوجی مستقبل میں جنگ کے لیے دوبارہ طاقت حاصل کر سکیں۔

اسرائیل کے آرمی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ 551ویں اور 14ویں ریزرو بریگیڈ کے علاوہ 3تربیتی بریگیڈز بھی حالات کا جائزہ لیتے ہوئے پیچھے ہٹ جائیں گی۔

اسرائیل کے آرمی ریڈیو کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی واپسی کا فیصلہ فلسطینی شہریوں کی سلامتی کی خاطر نہیں بلکہ اسرائیلی فوجیوں کے تحفظ کے لیے کی گئی کوشش ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ میں تشویش پائی جاتی ہے کہ انہیں غزہ میں عمارتوں اور مقامات پر فضائی حملے کرنے کے لیے بلایا گیا ہے لیکن بعض اوقات اسرائیلی فوجی ہی فضائی حملے میں زخمی ہوجاتے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ کچھ پائلٹوں نے بمباری سے بھی انکار کر دیا ہے کیونکہ وہ بمباری سے زمینی افواج کو ہونے والے نقصان کے بارے میں فکر مند ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسرائیل کی زمینی فوج کو غزہ میں حماس کے ہاتھوں بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے جنگجو اسرائیلی فوجیوں کو سرنگوں میں گھیر کر ہلاک کر دیتے ہیں اور سرنگوں سے نکل کر اسرائیل کی فوجی گاڑیاں اور ٹینک آسانی سے تباہ کر دیتے ہیں۔

حماس کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ایک جنگجو کو سرنگ سے نکل کر اسرائیلی فوج کے ٹینکوں کو باردو سے تباہ کرتے دکھایا گیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے