< > 2024 میں مہنگائی کی شرح 20 سے 22 فیصد رہنے کی توقع

48.jpg

کراچی: مالی سال 24ء میں مہنگائی کی شرح معتدل ہوکر 20 سے 22 فیصد کی سطح پر آنے کی توقع ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے اسی بی پی ایکٹ1956کے تحت پارلیمان کو مالی سال 2022-23کی معاشی جائزہ رپورٹ پیش کردی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیرونی اور ملکی معاشی دھچکوں کے باعث مالی سال2023غیر معمولی طور پر سخت رہا
آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ پروگرام کے نویں جائزے میں تاخیر نے بیرونی کھاتے پر دباؤ بڑھایا، مالی سال23ء میں افراط زر کی شرح29.2فیصد تک پہنچ گئی، سیاسی غیریقینی صورتِ حال کاروباری اداروں اورمعاشی سرگرمیوں پر اثر انداز ہوئی، سکڑاؤ کی زری پالیسی کے تحت پالیسی ریٹ میں مجموعی طور پر 825بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے