پاکستان میں آئندہ ماہ نمائشی ٹی10 میچز متوقع

domestic-.jpg

راچی: پاکستان میں آئندہ ماہ نمائشی ٹی10 میچز متوقع ہیں، اس حوالے سے انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس کی ٹیم کو مدعو کرنے پر غور ہونے لگا۔
دنیا بھر میں ٹی 10 کرکٹ تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے، یو اے ای سمیت کئی ممالک میں لیگز بھی ہونے لگیں، ان میں پاکستانی کھلاڑی بھی حصہ لیتے ہیں۔
گزشتہ دنوں سامنے آنے والی ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی بورڈ بھی ٹی 10 لیگ کرانے پر غور کر رہا ہے، اس منصوبے میں اسے سعودی سرمایہ کاروں کا تعاون حاصل ہوگا، پاکستان بھی ٹی10 لیگ کے انعقاد میں سنجیدہ ہے، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے کچھ عرصے قبل ایک انٹرویو میں اس پروجیکٹ میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے