پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹر ویز کے متعدد سیکشنز بند

Fog-.webp

لاہور: ملک کے مختلف علاقے ان دنوں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، جبکہ پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹر ویز کے متعدد سیکشنز کو بند کردیا گیا ہے۔
موٹروے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ موٹروے ایم تھری سمندری سے درخانہ تک بند ہے
موٹروے ایم فور شیر شاہ سے فیصل آباد تک، موٹروے ایم فائیو شیرشاہ سے ظاہر پیر تک، موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔
موٹر وے پولیس نے شہریوں کو دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔
ترجمان موٹر ویز نے موجودہ صورتحال میں عوام کو غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے گریز کرنے، دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس استعمال کرنے اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے