داؤد ابراہیم کےحوالے سے خبریں من گھڑت، جھوٹ کا پلندہ ہیں، دفترخارجہ

FO.jpg

اسلام آباد: دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت ہمیشہ پاکستان پر الزام تراشی اور جھوٹا پروپیگنڈا کرتا رہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کہ بھارت داؤد ابراہیم کے کراچی کے اسپتال میں داخل ہونے اور زہرخورانی سے متعلق جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلا رہا ہے۔ بھارت ہمیشہ پاکستان کے خلاف جھوٹا پرو پیگنڈا کرتا آرہا ہے۔ ای یو ڈس انفولیب کے ذریعے جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا۔

دفترخارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کو بھارتی دہشت گردی پر شدید تشویش ہے۔ بھارت جنوبی ایشیا کے ساتھ پوری دنیا میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔ کمانڈر کلبھوشن یادیو جاسوسی اور تخریبی کاروائیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار ہوا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے