چین کا بحیرہ احمر میں” اسرائیلی مفادات ” کو تحفظ دینے سے انکار
بحیرہ احمر میں موجود چینی فوجی کشتیوں نے اسرائیل کے مال بردار جہازوں یا اسرائیل کی طرف سامان لیجانے والے کارگو کنٹینر شپس کو تحفظ دینے سے انکار کر دیا ہے
چین کا بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکہ نے اسرائیل کی طرف جانے والے کارگو شپس کو انصار اللہ کے حملوں سے بچانے کے لیے دس ملکی بحری اتحاد بنانے کاا علان کیا ہے
گو کہ ” چین ” اس اتحاد میں شامل نہیں لیکن گزشتہ روز امریکہ کی طرف سے خواہش ظاہر کی گی تھی کہ چین بھی خیر سگالی کے جذبے کے تحت انکی مدد کرئے
جسکے بعد آج کا بیان سامنے آیا