بنگلادیش نے یو اے ای کو شکست دے کر انڈر19 ایشیا کپ جیت لیا

Asia-Cup-.webp

دبئی: بنگلادیش نے یکطرفہ مقابلے کے بعد یو اے ای کو شکست دیتے ہوئے انڈر19 ایشیا کپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انڈر19 ایشیا کپ کے فائنل میں نوجوان بنگال ٹائیگرز نے متحدہ عرب امارات کو ون سائیڈڈ مقابلے شکست دے دی۔ بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای کو283 رنز کا ہدف دیا، تاہم مخالف ٹیم محض 87 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
بنگلہ دیشی انڈر 19 اوپنر عاشق الرحمان شبلی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی، انھوں نے 129 رنز بنائے، اس کے علاوہ رضوان 60 اور عارف 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
جواب میں یو اے ای انڈر 19 کے بلے باز بنگلہ دیشی بولرز کے آگے بے بس دکھائی دیے اور محض دو بیٹرز ہی ڈبل فیگرز میں داخل ہوسکے۔
یواےای کی پوری ٹیم 283 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 25 اوور میں صرف87 رنز پر ڈھیر ہوئی،دھروو پاراشار 25 اور اکشت رائے 11 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ بنگلہ دیشن انڈر 19 کی جانب سے معروف اور روہنات نے تین، تین وکٹیں اپنے نام کیں۔
بنگلہ دیش کے عاشق الرحمان کو مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ ایشیا کپ انڈر 19 کے پورے ایونٹ میں عمدہ کاکردگی دکھانے پر انھیں مین آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار دیا گیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے