اسرائیل کا جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر حملہ، 90 فلسطینی شہید

2579448-israelbombrefugeecamp-1702873588-115-640x480.jpg

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جبالیہ اور نصیرات پناہ گزین کیمپوں پر اندھا دھند بم برسا دئیے جس کے نتیجے میں 90 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے

رپورٹس کے مطابق نصیرت کیمپ پر حملے میں شہید 25 افراد میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد بھی شامل ہیں۔ غزہ کے اسپتالوں پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ بھی جاری ہے

فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اسپتالوں پر حملے کرکے غزہ میں صحت کے مراکز کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتا ہے

غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 18 ہزار 787فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ حماس کی جوابی کارروائی میں ایک ہزار 140 اسرائیلی مارے جا چکے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے