اسرائیل نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 700 سے زائد فلسطینی شہید کر دیے

israel-gaza-696x342.webp

غزہ: اسرائیلی فورسز نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 700 سے زائد فلسطینی شہید کر دیے۔الجزیرہ کے مطابق غزہ میں سرکاری میڈیا آفس کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وحشیانہ صہیونی بمباری میں غزہ میں سات سو سے زائد فلسطینی مارے گئے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں 15 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں وحشیانہ بمباری تیز کر دی ہے، اور خان یونس کے بعض محلوں کے رہائشیوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ فوری طور پر نقل مکانی کریں۔ اس سلسلے میں قطر کے ایک بڑے رہائشی پروجیکٹ کو لوگوں کے سامنے بم گرا کر اڑایا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے