شاہراہ قراقرم میں مسافر بس پر فائرنگ ۔ متعدد زخمی

IMG-20231202-WA0032.jpg

چلاس:متصل علاقہ ہڈور کے قریب شاہراہِ قراقرم پر نامعلوم افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کر دی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں مسافر بس پر آگ بھڑک اٹھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 18 افراد زخمی جبکہ 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس پہنچا دیا گیا ہے۔ مسافر بس ضلع غذر مسافروں لے کر راولپنڈی جارہی تھی۔کہ راستے میں بس پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کےنتیجے میں متعدد افراد زخمی ہیں جب کہ ہلاکتوں کا بھی خدشہ ھے۔اس افسوس ناک حادثے کے زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ایک درجن سے زائد زخمیوں کو ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس پہنچا دیا گیا ہے۔

زخمیوں کی تفصیلات
1. شکور جان ولد غلام رضا
2. مظہر ولد شکور جان ساکن دینور گلگت
3. شبیر ولد سید شاہ علی ساکن سکوار گلگت
4. نور بیگم زوجہ صفر علی گاہکوچ
5. تاج بیگم زوجہ یوسف ساکن گاہکوچ
6. اسلام گل ولد راہی گل ساکن پشاور
7. معاز خان ولد ذاکر حسین ساکن حیدرآباد آرمی پرسن 23 بلوچ ریجمنٹ
8. صفر علی ولد راحیم علی ساکن شیر قلعہ
9. محمد علی ولد یاسین ساکن سکردو
10. رحمت جان ولد غلام علی ساکن پو
11. شکیل احمد ولد علی شیر ساکن سکردو
12. نظیر ولد غلام احمد غذر
13. محمد حسین ولد غلام محدی ساکن سکردو
14. محمد الطاف ولد سخی محمد چھموگڑ
15. مزمل علی ولد ظفر علی ساکن غذر
16. فدا کریم ولد ذاکر ساکن نگر

ڈیڈھ باڈیز کی تفصیلات
1. عبد القیوم ولد عبدالروف ساکن شداد کوٹ سندھ
2. نصیر حوالدار 23 بلوچ سندھ
3. کمال عباس ولد میرزا حسین ساکن نلتر
4. اورنگزیب ولد صوبیدار ساکن پالس کوہستان
5. میر عالم ولد داؤد ساکن ہنزہ

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے