ہم امریکی جنگی جہازوں اور امریکی مفادات کو نشانہ بنائیں گے، سید عبدالملک الحوثی

 

یمنی مقاومتی تحریک انصار الله کے سربراہ سید عبدالملک بدر الدین الحوثی نے اعلان کیا ہے کہ ہم امریکیوں کے سامنے ہار مانیں گے اور نہ ہی ان کے سامنے جھکیں گے بلکہ ہم امریکی جنگی جہازوں، امریکی مفادات اور امریکی نیویگیشن کے آلات کو اپنے ڈورنز، میزائلوں اور مزاحمتی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنائیں گے۔ یہ بات انہوں نے اپنی ایک تقریر کے دوران کہی۔ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ اگر امریکا چاہتا ہے کہ وہ اپنے باطل وجود کو ہماری قوم پر نافذ کرے اور ہماری قوم کو نیچا دکھائے اور ہمیں یوں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے کہ ہم غاصب صہیونی دشمن کی جانب سے فلسطینی عوام کی نسل کشی اور مظالم ہوتے ہوئے بھی خاموش تماشائی بنے رہیں تو ہماری قوم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم امریکیوں کے سامنے ہار مانیں گے اور نہ ہی جھکیں گے بلکہ ہم اپنے اصولی، اخلاقی، دینی و انسانی مؤقف سے ذرہ برابر بھی پیچھے نہ ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ چاہتا ہے کہ اس جنگ کو مزید بڑھائے اور خود کو مزید پھنسائے یا پھر ہمارے ملک کو نشانہ بناکر یا ہمارے خلاف جنگ کر کے ایک اور بےوقوفی کرے تو ہم ہرگز خاموش نہیں بیٹھیں گے۔۔ بلکہ ہم انہیں نشانہ بنائیں گے۔۔ ہم امریکی جنگی جہازوں، امریکی مفادات اور امریکی نیویگیشن کے آلات کو اپنے ڈورنز، میزائلوں اور مزاحمتی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنائیں گے۔۔ کیونکہ ہم ان لوگوں میں نہیں کہ جو ہاتھ پر ہاتھ باندھے خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہتے ہیں اور دشمن ان پر حملے کر رہا ہوتا ہے۔۔ بلکہ ہم تو وہ قوم ہیں کہ جو اللہ عزوجل پر توکل کرتے ہوئے ظلم کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب امریکا خود کو جنگ میں ڈالنا ہی چاہتا ہے اور خود کو اس میں مزید پھنسانا ہی چاہتا ہے تو اسے جان لینا چاہیئے کہ ہم اس سے خوف کھانے والے نہیں اور ایسی صورت میں امریکہ کسی ایک گروہ سے نہیں بلکہ پوری کی پوری یمنی قوم سے نبرد آزما ہوگا!

0 views

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے