مظلوم فلسطینیوں کے حق میں عالمی احتجاج کو یہود مخالف اور حماس کی حمایت قرار دینے کے نیتن یاہو کے بیان پر امریکی یہودی سینیٹر کا دوٹوک جواب!!
نہیں مسٹر نیتن یاہو!
یہ واضح کرنا یہود مخالف یا حماس کی حمایت میں نہیں کہ 6 ماہ کی قلیل مدت میں تمہاری انتہاپسند حکومت (اسرائیل) نے 34 ہزار فلسطینیوں کو قتل اور 78 ہزار سے زائد کو زخمی کیا ہے کہ جن میں سے 70 فیصد خواتین و بچے ہیں!
یہ واضح کرنا بھی یہود مخالف نہیں کہ تمہاری بمباری نے غزہ میں 2 لاکھ 21 ہزار رہائشی مکانات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے جس سے 10 لاکھ کے قریب لوگ بے گھر ہوئے ہیں جو تقریبا آدھی آبادی ھے۔
یہ بتانا بھی یہود مخالف نہیں کہ تمہاری حکومت نے غزہ کے سویلین انفراسٹرکچر سمیت بجلی، پانی اور سیوریج کے نظام کو بھی سرے سے ختم کر دیا ہے
یہ واضح کرنا بھی یہود مخالف نہیں کہ تمہاری حکومت نے غزہ کا طبی نظام تباہ کر دیا ہے 26 ہسپتالوں کو خدمات پہنچانے سے قاصر اور 400 سے زائد طبی امدادی کارکنوں کا قتل عام کیا ہے
یہ بھی یہود مخالف نہیں کہ تمہاری حکومت کی جانب سے غزہ کی تمام12 یونیورسٹیوں و 56 اسکولوں کی مکمل تباہی اور سینکڑوں دوسرے اسکولوں کو جزوی تباہی کہ جس کے باعث 6 لاکھ 25 ہزار طلاب تعلیم سے محروم ہو گئے ہیں، کی مذمت کی جائے
یہ بھی یہود مخالف نہیں کہ اس بات کے ساتھ اتفاق کیا جائے کہ درحقیقت انسانی حقوق کی ہر تنظيم یہی کہہ رہی ہے کہ تمہاری حکومت نے امریکی قوانین کہ مخالفت کرتے ہوئے، غزہ کے لئے انسانی امداد کو روک کر ایک ایسی صورتحال بنا دی ہے کہ جس میں ہزار ہا بچے غذائی قلت اور قحط کا شکار ہیں ۔
مسٹر نیتن یاہو! !
یہود مخالفت عدم تحمل کی مذموم و گھناونی شکل ہے جس نے دسیوں لاکھ لوگوں کو ناقابل توصیف نقصان پہنچایا ہے لیکن برائے مہربانی اپنی انتہاپسند و نسل پرست حکومت کی غیراخلاقی و غیرقانونی جنگی پالیسیوں سے ہماری توجہ ہٹانےکی کوششوں سےامریکی لوگوں کی سمجھ بوجھ کی توہین نہ کرو
یہود دشمنی کے مسئلے کو ان مجرمانہ کیسز سے توجہات ہٹانے کے لئے استعمال نہ کرو کہ جن کا تمہیں اسرائیلی عدالتوں میں سامنا ہے!
تمہیں تمہارے اعمال کا ذمہ دار ٹھہرانا بھی یہود مخالف نہیں۔