فلسطینی باپ کی اپنے شہید بیٹے کو منفرد "تلقین”
اللہ کی قسم!
اگر ہم 1 ملین لوگ بھی مارے جائیں…
تو ہم سر تسلیم خم کریں گے
نہ سمجھوتہ کریں گے
اور نہ اپنی سرزمین کا ایک بالشت ہی،
تمہاری خونین وصیت کی خاطر، دشمن کو نہیں دیں گے!
ہمارے پیغمبرِ امین (ص) کو کہہ دینا..
شہیدوں کو یہ بات بتا دینا
کہ پوری امت مسلمہ ہمیں بھول چکی ہے
اور سب نے ہمیں "تنہاء” چھوڑ دیا ہے..
درحالیکہ ہم اس (امت) کے رَستے پر ہیں
ہم اس رَستے سے مُنحرف ہوئے ہیں
اور نہ ہی ہم نے سر تسلیم خم کیا ہے!
اور ہم نہ ہی کمزور پڑیں گے اور
نہ ہی اپنی جانب سے کمزوری ظاہر کریں گے!
خدا کی قسم..
اگر وہ ہمارے سبھی گھر تباہ کر دیں
خدا کی قسم.. اگر وہ ہم سبھی کو مار ڈالیں..
خدا کی قسم.. ہم پیچھے نہ ہٹیں گے..
خدا کی قسم.. ہم سمجھوتہ نہیں کریں گے..
خدا کی قسم.. ہم نہیں بدلیں گے..
لا الہ الا اللہ
ہم اس کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں
اور اسی کے ساتھ مرتے ہیں!
ہم اسی کے رستے میں لڑتے ہیں
اور اسی کے ساتھ اللہ کی ملاقات کو جاتے ہیں!
اے ابا عمر! اے ابا عمر!
مومنین میں ایسے بھی مردُ میدان ہیں جنہوں نے اللہ سے کئے وعدہ کو سچ کر دکھایا ہے
مِّنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ رِجَالࣱ صَدَقُواْ مَا عَٰهَدُواْ ٱللَّهَ عَلَيۡهِ
فَمِنۡهُم مَّن قَضَىٰ نَحۡبَهُۥ وَمِنۡهُم مَّن يَنتَظِرُ
تو ان میں بعض ایسے ہیں جو اپنی نذر سے فارغ ہوگئے اور
بعض ایسے ہیں کہ انتظار کر رہے ہیں
وَمَا بَدَّلُواْ تَبۡدِيلࣰا
اور اُنہوں نے (اپنے قول کو) ذرا بھی نہیں بدلا [احزاب 23]
اللہ العزیز کی قسم..
ہم صبر کرنے والے ہیں
اپنے بیٹوں کے (ناحق) خون پر!
اور اپنے شہیدوں کے بدنوں کے ٹکڑوں پر!
اور اپنے گھروں کی تباہی پر!
ناکام ہوا اور نقصان اٹھانے ولا بنا
جس نے ہماری شکست پر جوا کھیلا!
اور ذلت و خواری
اس پر جس نے ہمیں "تنہاء” چھوڑ دیا!!
تمہیں شہادت مبارک!
ہمارے پیغمبرِ امین (ص) کو کہہ دینا
کہ ہم اپنے اس عہد پر قائم ہیں کہ آپ(ص) سے حوض (کوثر) پر ملاقات کریں گے!
پس بزدلوں کی آنکھیں کبھی ٹھنڈی نہ ہوں!!!