اسلامی نظام حکومت (ولایت فقیہ) کا خاتمہ، غاصب صیہونیوں کی اولین و آخرین خواہش کیوں؟

ایرانی صدر و وزیرخارجہ کی شہادت پر اسرائیلی اینکر کا جشن!

یہاں ہمارے پاس انواع و اقسام کی مٹھائیاں موجود ہیں،

یہ ایک، یہ دو، یہ تین، یہ چار۔۔

یہ مٹھائیاں ہمارے ناظرین میں سے ایک نے بئر یعقوب سے ہمارے لئے بھیجی ہیں، ہم نے یہاں سب میں تقسیم کی ہیں، ہم اتنے خوش کیوں ہیں؟

خدا کے کرم سے یہ سرخی چھپ چکی ہے؛ کتنا اچھا ہوا ہے کہ رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں مارا گیا ہے!

آپ لوگوں کا اس بارے کیا خیال ہے؟

میں ایران کے بارے ایک بات بتانا چاہتا ہوں جس کا یہاں موقع ہے، یہ تو سبھی کو معلوم ہے کہ وہ کوئی اور شخص لے آئیں گے جو پھر ”وہی” (رئیسی) ہو گا!

لیکن اگر ہم ایران پر فتحیاب ہونا چاہتے ہیں تو اس کی کنجی وہ چیز ہے کہ جو ایران کے اندر وقوع پذیر ہو!

بہتیرے ناراض ایرانی شہری موجود ہیں، دبائی گئی اقلیتیں موجود ہیں، وہاں ہمیں کسی طرح سے افراتفری پھیلا کر ”رژیم چینج” شروع کر دینی چاہیئے!

کیونکہ بہترین اتفاق جو رونما ہو سکتا ہے یہ ہے کہ نظام حکومت تبدیل ہو تاکہ اسرائیل کے وجود کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہو پائے!!

3 views

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے