ن لیگ نے آزاد امیدواروں سے رابطے کیلیے کمیٹی قائم کردی
لاہور: مسلم لیگ ن کی جانب سے انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں سے رابطے کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔لیگی پارٹی ذرائع کا دعویٰ ےہ کہ ن لیگ پنجاب اور مرکز میں سب سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔ مسلم لیگ ن بطور جماعت وفاق میں قومی اسمبلی کی 73 نشستیں جیت کر سب سے آگے ہے جب کہ پیپلزپارٹی قومی اسمبلی کی 53 نشستوں کے ساتھ بطور سیاسی جماعت دوسرے نمبر پر ہے۔