غزہ کے خلاف جنگ میں اسرائیل کا کوئی مقصد بھی پورا نہیں ہوا، انصاراللہ
انصار اللہ یمن کے رہنما نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت جاری ہے اور وہ امریکی حمایت کے ساتھ نسل کشی کر رہا ہے اس لئے یمنی فوج بھی فلسطینیوں کی مدد کے لئے بحیرہ احمر میں اپنی کارروائی جاری رکھے گی۔
سید عبد الملک الحوثی نے جمعرات کو اپنی ایک تقریر میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے تمام مقاصد ناکام رہے ہيں، کہا کہ ہم غزہ پٹی میں فلسطینی قوم اور مزاحمتی فرنٹ کی غیر معمولی شجاعت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور عربوں کے تصادم کی پوری تاریخ میں عربوں کی کوئی فوج بلکہ عربوں کی مشترکہ فوجوں نے بھی غزہ پٹی کے مجاہدوں کی طرح استقامت کا مظاہرہ نہیں کیا ۔
سید عبد الملک الحوثی نے مزيد کہا کہ غزہ پٹی میں ہزاروں صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہيں اور صیہونی، فلسطینی کاز کو ختم کرنے میں کامیاب نہيں ہوئے۔ اس کے علاوہ، صیہونی کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے