سابق پی ٹی آئی رہنما نجیب ہارون ایم کیو ایم پاکستان میں شامل

2587303-image-1704569538-656-640x480.jpg

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اراکین میں شامل سابق رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نےمتحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی۔نجیب ہاروں نے کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی الیکشن دفتر پاکستان ہاؤس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور دیگر سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔پی ٹی آئی کے سابق نائب صدر نجیب ہارون نے گزشتہ سال جولائی میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور وہ 2018 میں کراچی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے تھے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے