برازیل کے عوام نے ٹرمپ کی اپیل مسترد کردی، لولا ڈی سلوا چوتھی بار صدر منتخب ہوگئے
برازیل میں،لولا ڈی سلوا سینیٹر فلاویو بولسونارو کو شکست دے کر چوتھی بارملک کے صدر منتخب ہوگئے
برازیل کے نئے صدارتی الیکشن میں، موجودہ صدر لولا ڈی سلوا، مسلسل چوتھی بار ملک کے صدر منتخب ہوگئے۔
برازیل میں امریکا مخالف، لولا ڈی سلوا ایسی حالت میں مسلسل چوتھی بار ملک کے صدر منتخب ہوئے ہیں کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اس ملک کے عوام سے مسٹر ڈی سلوا کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کی تھی۔ لیکن برازیل کے عوام نے امریکی صدر ٹرمپ کی اپیل مسترد کردی۔
قابل ذکر ہے کہ برازیل کے صدارتی الیکشن کے پہلے میں، کوئی بھی امیدوار پچاس فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہ کرسکا، اس لئے انتخابات دوسرے مرحلے میں پہنچے جس میں لولا ڈی سلوا اور سینیٹرفلاویو بولسونارو کے درمیان مقابلہ ہوا۔
دوسرے مرحلے کے 98 اعشاریہ 75 ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی جس میں لولا ڈی سلوا کو 51 اعشاریہ 75 فیصد اور فلاویو بولسونارو کو 48 اعشاریہ 25 فیصد ووٹ ملے ۔ اس طرح لولاڈی سلوا مسلسل چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب ہوگئے۔



