ایرانی جزائر کے بارے میں بے بنیاد دعوے بند کیے جائيں: میجر جنرل رضائی
سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے بعض ہمسایہ ممالک کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ حالیہ جنگ سے سبق حاصل کریں، جنگ بھڑکانا ختم اور ایرانی جزائر کے بارے میں بے بنیاد دعوے کرنا بند کیجئے۔
سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے ایکس پر شائع ہونے والے ایک پیغام میں کہا کہ جس طرح امریکی اڈوں کی میزبانی سے آپ کو تحفظ حاصل نہیں ہوا اسی طرح "غزہ کے قصائی” کی میزبانی کے اچھے نتائج نہیں ہوں گے۔
ان کا اشارہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاھو کے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کی جانب تھا۔
ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے مزید لکھا کہ حالیہ جنگ سے سبق حاصل کریں، جنگ کو بھڑکانا ختم ، اور ایرانی جزائر کے بارے میں بے بنیاد دعوے بند کیجئے۔



