وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے برطانوی وزیر اعظم کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے
عراقچی نے ایکس پر ایک پیغام جاری کر کے برطانوی وزیر اعظم کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جن افراد کو آپ دہشت گرد کہہ رہے ہیں، ان کو آزاد کر کے آپ حقیقت عیاں کر چکے ہیں۔
انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے: "برطانوی وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ ان کی حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ فیئر فورڈ ائير بیس پر ہونے والے واقعے میں ایران ملوث تھا۔”
عراقچی نے مزید لکھا ہے: "میں بھی اس یقین کا اظہار کر رہا ہوں کہ وہی افراد جو بقول آپ کے دہشت گرد اور غیر ملکی حکومتوں کے کارندے تھے، انھیں آپ نے آزاد کر کے ہر بات خود ہی واضح کر دی ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ آپ قصوروار کو غلط جگہ تلاش کر رہے ہیں۔



