ایران کے خلاف امریکا اور صیہونی حکومت کا سازشی منصوبہ ناکام بنانے پر زور
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا اور صیہونی حکومت ایران میں اندرونی اختلاف وتفرقہ پھیلانا چاہتے ہیں
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے منگل کی شام، ملی اتحادویک جتی کی حفاظت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ دشمنان ایران نے سمجھ لیا ہے کہ جنگ اور فوجی اقدامات سے ایرانی عوام کو نہیں جھکاسکتے، اس لئے ملک میں اختلاف وتفرقہ پھیلاکر نقصان پہنچانا چاہتے ہیں بنابریں موجودہ حالات میں مشکلات اور خطرات سے نمٹنے میں سبھی طبقات اور گروہوں میں یک جہتی اور تعاون ضروری ہے۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ آج امریکا اور صیہونی حکومت کی سازشیں، ہمارے ملک میں اختلاف و تفرقہ بڑھانے پر مرکوز ہیں اس لئے کہ انھوں نے سمجھ لیا ہے کہ بموں اور میزائلوں سے ہمارے ملک پر قبضہ نہیں کرسکتے۔
انھوں نے کہا کہ ہم عوام کی مشارکت، اتحاد اور ہمدلی سے سبھی مشکلات سے نمٹ سکتے ہیں اور دشمنوں کی سبھی سازشوں کو ناکام بناسکتے ہیں.



