اسرائیلی فوج کا غزہ سے لاکھوں ڈالرز، قیمتی سامان لوٹنے کا انکشاف
غزہ: اسرائیل کی غاصب فوج نے غزہ میں فلسطینیوں کو شہید کرنے کے ساتھ ساتھ لوٹ مار کا بازار بھی گرم کررکھا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجیوں نے لوگوں کا ذاتی سامان چوری کرنے کے لیے من مانی اور زبردستی کی گرفتاریاں کیں اور جان بوجھ کر فلسطینیوں کی املاک تباہ کیں۔
تنظیم کے مطابق اسرائیلی فورسز نے منظم طور پر لوٹ مار کی اور فلسطینیوں کا سونا، رقوم جس میں ڈالرز بھی شامل ہیں، موبائل فونز اور لیپ ٹاپ لوٹ کر لے گئے۔