بلوچستان کے100 سرکاری ملازمین کو برطرف کردیا گیا

balouchistan

ریاست مخالف بیانیےکے الزام پر محکمہ داخلہ بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے 100 سرکاری ملازمین کو ملازمت  سے برطرف کر دیا۔

معاون وزیر داخلہ برائے میڈیا بابریوسف زئی کے مطابق ریاست مخالف بیانیے پر 100سرکاری ملازمین ملازمت سے برطرف کیےگئے ہیں۔

بابریوسف زئی کے مطابق برطرف کیےگئے ملازمین میں 95 یونیورسٹی اساتذہ شامل ہیں۔

معاون وزیرداخلہ کا کہنا ہےکہ محکمہ صحت کے 3 ملازمین سمیت 5 دیگر ملازمین بھی برطرف کیےگئے ہیں۔

بابریوسف زئی کا مزید کہنا ہےکہ برطرف ملازمین نے سرکاری حلف کی خلاف ورزی کی، ملک کےخلاف زہراگلنے والوں کو نہیں چھوڑا جائےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے