بلوچستان کے100 سرکاری ملازمین کو برطرف کردیا گیا
ریاست مخالف بیانیےکے الزام پر محکمہ داخلہ بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے 100 سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔
معاون وزیر داخلہ برائے میڈیا بابریوسف زئی کے مطابق ریاست مخالف بیانیے پر 100سرکاری ملازمین ملازمت سے برطرف کیےگئے ہیں۔
بابریوسف زئی کے مطابق برطرف کیےگئے ملازمین میں 95 یونیورسٹی اساتذہ شامل ہیں۔
معاون وزیرداخلہ کا کہنا ہےکہ محکمہ صحت کے 3 ملازمین سمیت 5 دیگر ملازمین بھی برطرف کیےگئے ہیں۔
بابریوسف زئی کا مزید کہنا ہےکہ برطرف ملازمین نے سرکاری حلف کی خلاف ورزی کی، ملک کےخلاف زہراگلنے والوں کو نہیں چھوڑا جائےگا۔