ایک اور امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا

172991022

سپاہ پاسداران نے ایک اور امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرقی علاقے میں ایک امریکی ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ پیر کی رات آٹھ بجے کے قریب ایک امریکی ڈرون طیارے کو مرکزی ایئردیفنس سسٹم کے ذریعے نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔

 بتایا گیا ہے کہ یہ ڈرون طیارہ MQ9 نوعیت کا تھا۔ یہ ڈرون طیارہ آبنائے ہرمز کے مشرق میں مار کر تباہ کردیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی فوج کے ایم کیو- 9 نوعیت کے ہر ڈرون طیارے کی قیمت کم از کم 3 کروڑ ڈالر ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، امریکہ اور صیہونی حکومت کی مسلط کردہ جنگ کے دوران ایران کی مسلح افواج نے جارح امریکی فوج کے کم سے کم 25 فیصد MQ-9 ڈرون طیاروں کو تباہ کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے