زمینی کاروائی کے دوران 5000 اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا ” یحیی سنوار

1401021208491946025254604.jpg

غزہ :- حماس کے سیاسی بیورو چیف جناب یحیی سنوار نے اپنے تازہ بیان میں اسرائیل کے خلاف زمینی کاروائی کے دوران 5000 اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ القسام بریگیڈ اور دیگر مزاحمتی گروہ اسرائیل کے خلاف شدید بہت شدید اور بےمثال استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچا رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ نشانہ بنائے گئے 5000 فوجیوں میں سے ایک تہائی شدید زخمی ‘ ایک تہائی مستقل معذور جبکہ ایک تہائی ہلاک ہوئے ہیں

انہوں نے اسرائیل کو پہنچائے جانے والے مالی نقصان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی ساتھیوں نے 750 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو بھی مکمل یا جزوی طور تباہ کر دیا ہے

اپنے بیان کے آخر میں یحیی سنوار نے کہا کہ :-

القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوج کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ہے اور اب انہیں توڑنے کی راہ پر گامزن ہیں اور حاماس کبھی بھی اسرائیلی قبضے کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کرئے گی

 

 

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے