گلگت، امامیہ آرگنائزیشن کے وفد کی نگران وزیر ساجد علی بیگ سے ملاقات

n01257512-b1.jpg

ریجنل ناظم شیخ دلدار حسین کی قیادت میں امامیہ آرگنائزیشن پاکستان گلگت ریجن کا وفد مبارک باد دینے صوبائی نگران وزیر ساجد علی بیگ کے گھر پہنچ گیا اور ساجد علی بیگ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اسے گلگت بلتستان کی تعمیرو ترقی اور امن امان کے قیام کیلئے نیک شگون قرار دیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ یقیناً ساجد علی بیگ کا انتخاب ایک بہترین فیصلہ ہے، جس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز امامیہ آرگنائزیشن کا ریجنل وفد ریجنل ناظم شیخ دلدار حسین کی قیادت میں حال ہی نگران صوبائی وزیر مقرر ہونے والے ساجد علی بیگ کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔ وفد نے ساجد علی بیگ کو امامیہ آرگنائزیشن کی جانب سے مبارکباد کا تہنیتی پیغام دیا اور انہیں پھولوں کا ہار پہناتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفد نے ساجد علی بیگ کو صوبائی وزیر مقرر کرنے کے فیصلے کو صوبے کیلئے بہترین کاوش قرار دیا اور کہا کہ امید یے ساجد علی بیگ اپنی اہلیت کو ثابت کریں گے بلکہ نگراں صوبائی حکومت کی کامیابی کیلئے نیک شگون ثابت ہونگے۔

نگران وزیر اعلیٰ اور ان کے وزراء شفاف، غیر جانبدار انتخابات کے ذریعے حکومت کو منتخب نمائندوں کے حوالہ کرنے میں سرخرو ہونگے۔ وفد میں ریجنل ناظم امامیہ آرگنائزیشن پاکستان گلگت ریجن حاجی دلدار حسین، سیکریٹری محمد حسین، سیکریٹری مالیات حاجی محمد شریف اور حاجی شاکر حسین سیکریٹری سماجیات نمائندگی کر رہے تھے۔ نگران صوبائی وزیر ساجد علی بیگ نے امامیہ آرگنائزیش کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ارباب اختیار نے جو ذمہ داری دی ہے ان کو انشاء اللہ پورا کرنے کی بھرپور کوشش کرونگا اور عوامی خدمت کو یقینی بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں شفاف انتخابات کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے