انہوں (رہبر ایران) نے کہا ہے کہ
وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے
وہ کہتے ہیں کہ ٹرمپ اور اس کی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات بے معنی ہیں
کیونکہ ان میں مذاکرات کی اہلیت نہیں ہے
اور یہ کہ وہ اپنے رویے میں سنجیدہ نہیں!!
ایرانیوں نے بالآخر حقیقت جان لی ہے..
وہ جان چکے ہیں کہ یہ بادشاہت کس قدر دھوکہ باز ہے!
میں ان کے ساتھ متفق ہوں..
میں بھی کسی صورت دوسری مرتبہ مذاکرات پر تیار نہ ہوتا!!
میں اگر کسی بھی ملک کی جگہ ہوتا تو اس بادشاہت کے ساتھ کبھی مذاکرات نہ کرتا کیونکہ ہم دنیا بھر میں سب سے زیادہ خیانتکار ہیں!!
صرف ٹرمپ ہی ایسا نہیں ہے..
یہ سلسلہ 9/11 سے چل رہا ہے
ایران پر حملہ.. اب بھی اسرائیل کی خواہشاات میں شامل ہے
بالکل ایسے ہی کہ جیسے کسی بچے کو کرسمس پر لالی پاپ کھانے کی خواہش ہوتی ہے
وہ اس مقصد کو حاصل کر لینا چاہتے ہیں..
لیکن جو وہ چاہتے ہیں اس کے حصول کا امکان انتہائی انتہائی کم ہے!
وہ ایران کا نام ایک بہانے کے طور پر استعمال کرتے ہیں..
درحقیقت وہ فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں
اس وقت، با وجود اس مستقل دھمکی کے کہ وہ مسلسل اعلان کر رہے ہیں کہ وہ ایران پر حملہ کرنے والے ہیں.. حملہ کرنے والے ہیں.. حملہ کرنے والے ہیں..
میرا خیال ہے کہ اب بھی اسرائیلی فوج و سکیورٹی اداروں میں ایسے پیشہ ور ماہر موجود ہیں کہ جو سمجھتے ہیں کہ یہ کام اس ملک کی موت کے پروانے پر دستخط کرنے کے مترادف ہو گا!!
ایران کے ساتھ جنگ کا مطلب یہی ہے کہ
اسرائیلی ریاست مزید زندہ رہنے کا حق کھو دے گی!!
وہ واحد بات کہ جس کا میں اضافہ کرنا چاہتا ہوں
یہ ہے کہ اسرائیلی ریاست مزید زندہ رہنے کا حق کھونے جا رہی ہے!
جی.. بالکل
یہودی ریاستِ اسرائیل "ختم ہو چکی ہے”..!!