غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ٹرمپ کی نیتن یاہو کو سخت وارننگ
غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ٹرمپ کی نیتن یاہو کو سخت وارننگ
🔹 خبر رساں ویب سائٹ آکسیوس نے باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے حماس کے ایک اعلیٰ کمانڈر کو ہدف بنا کر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے پر، ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کو ایک سخت نجی پیغام بھیجا ہے اور واضح کیا ہے کہ واشنگٹن، اسرائیل کو ٹرمپ کی ساکھ خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
🔹 دو امریکی حکام نے آکسیوس کو بتایا کہ وائٹ ہاؤس نے نیتن یاہو کو ایک سخت نجی پیغام بھیجا اور اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں حماس کے ایک اعلیٰ فوجی کمانڈر کی ہلاکت (شہادت) جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
🔹 ان دونوں امریکی حکام کے مطابق، امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو، وائٹ ہاؤس کے ایلچی اسٹیو وِٹکوف اور ٹرمپ کے مشیر و داماد جیرڈ کُشنر، نیتن یاہو کے رویے سے انتہائی مایوس ہو چکے ہیں۔
