اگر جنوبِ سوریہ غیر عسکری بنا دیا جائے تو ہم وہاں سے نکل جائیں گے

IMG_20251202_230318_924.jpg

اگر جنوبِ سوریہ غیر عسکری بنا دیا جائے تو ہم وہاں سے نکل جائیں گے

🔹نتانیاہو نے ایک اسپتال میں اُن اسرائیلی فوجیوں کی عیادت کے دوران، جو شام کے عوام کے ساتھ جھڑپوں میں زخمی ہوئے تھے، مطالبہ کیا کہ دمشق سے لے کر مقبوضہ فلسطین کی سرحد تک جنوبی شام کو غیر عسکری (ڈی ملٹرائزڈ) علاقہ بنایا جائے۔

🔹اپنی جارحانہ پالیسیوں کو درست ثابت کرنے کی کوشش میں اس نے کہا کہ اسرائیل ہرمون پہاڑ سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار ہے اور حتیٰ کہ شام کے ساتھ ایک معاہدہ بھی ممکن ہے؛ تاہم اس کے لیے کئی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

🔹نتانیاہو نے اپنی مداخلت پسندانہ باتوں کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہماری شام سے توقع یہ ہے کہ دمشق سے لے کر اس کے جنوبی سرحدی علاقوں تک ایک مکمل غیر عسکری زون قائم کیا جائے، جس میں پہاڑ کے دامن اور اس کی چوٹی دونوں شامل ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے