ایران پر اسرائیلی حملہ اور رجیم چینج، سی آئی اے افسر کے زبانی!

Nima R. Alkhorshid

on

John Kiriakou

former CIAcounter terrorism officer

 

 

جان! جب آپ ایران پر اُن کے حملے کو دیکھتے ہیں، تو کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اس کا اصلی مقصد ایران میں "رجیم چینج” تھا یا کچھ اور؟

اس کے بارے آپ کا تجزیہ کیا ہے؟

میں بھی یہی سمجھتا ہوں کہ اس کا مقصد رجیم چینج تھا
کیونکہ اسرائیلی افراتفری سے فائدہ اٹھاتے ہیں

بالکل ویسے ہی کہ جیسے اسرائیلیوں نے
صدام حسین کے خاتمے کے بعد فائدہ اٹھایا تھا، صدام کا تختہ الٹنے سے!

لیکن اگر آپ ایران مخالف مغربی ماہر ہیں
تو وہ واحد نتیجہ کہ جو آپ لے سکتے ہیں، یہ ہے کہ

صدام حسین کی برکناری نے صرف ایران کے مفاد کو ہی پورا کیا ہے!

جبکہ وہ واحد وجہ کہ جسکی بناء پر ہم نے صدام کا تختہ الٹا یہ تھی کہ اسرائیلیوں نے ہم سے مطالبہ کیا تھا کہ ہم صدام حسین کا خاتمہ کر دیں!

اب میں آپ کو ایک اور چیز بتاؤں

میں ایک لمبا عرصہ سی آئی اے (CIA) میں رہا ہوں
اور جب بھی نیتن یاہو امریکہ آیا، ہر مرتبہ..

دسیوں سالوں کے دوران..

امریکہ میں جو بھی صدر ہوتا، سے وہ یہی کہتا کہ
پلیز ایران پر حملہ کرو.. پلیز ایران پر حملہ کرو.. پلیز ایران پر حملہ کرو!

لیکن اُسے ہر ایک امریکی صدر یہی کہتا تھا کہ
نہ.. میں ایران پر صرف اس لئے حملہ نہیں کروں گا کہ تم یہ چاہتے ہو!

تا وقتیکہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر بنا!

لہذا وہ حقیقت چھپانے کی کوشش کر سکتے ہیں!
وہ کہہ سکتے ہیں کہ ایران اسرائیل کے لئے ایک وجودی خطرہ ہے..

(وہ کہہ سکتے ہیں کہ) ان کے پاس نیوکلیئر پروگرام ہے..
وہ ایٹم بم بنانا چاہتے ہیں نیز یہ کہ وہ اسے اسرائیل پر چلانے جارہے ہیں!

نہ.. اگر میں ایرانی ہوتا تو میں یہ کہتا کہ
اسرائیل میرے لئے ایک وجودی خطرہ ہے!

میں نے اسرائیلیوں پر بمباری نہیں کی.. یہ اسرائیلی ہیں کہ جن کے پاس 200 یا 220 یا جتنے بھی، نیوکلیئر بموں کا زرادخانہ موجود ہے!

میں نے اسرائیلیوں پر بمباری نہیں کی.. یہ اسرائیلی ہیں کہ جن کے پاس 200 یا 220 یا جتنے بھی، نیوکلیئر بموں کا زرادخانہ موجود ہے!

لہذا یہ ایک ایسی چیز ہے.. ایک ایسی چیز ہے کہ
اکثر امریکی اسے سرے سے سمجھتے ہی نہیں

حقیقت میں ہر کہانی کے دو جوانب ہوتے ہیں

یہ ایرانی نہیں ہیں کہ جو
مشرق وسطی میں فوجی مہم جوئی کو رواج دے رہے ہیں..

میں ایک مرتبہ واپس پلٹتا ہوں
کہ جب آپ نے دوحہ، دوحہ پر بمباری کا ذکر کیا تھا

مجھے واقعا سمجھ نہیں آتی کہ
اعلی امریکی پالیسی ساز کیوں اس نتیجے پر نہیں پہنچ پاتے کہ

اسرائیلی اقدامات،
امریکہ کی خارجہ پالیسی کو روز بروز مشکل سے مشکل تر بنا رہے ہیں!

جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے، اگر میں امیر تمیم ہوتا
تو میں اتنا غضبناک ہو جاتا کہ (امریکیوں کو) کہہ دیتا

کہ اس (الحریر) ایئربیس سے نکل جاؤ!

بہت ہو گیا!!

ہم نے تمہیں یہاں جگہ دی تھی تاکہ تم ہماری حفاظت کرو..
لیکن تم نے ہماری حفاظت نہیں کی.. لہذا اب تمہیں نکلنا پڑے گا!!

126 views

You may also like

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے