غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافہ

635c94c04faaef690ced47bcefd3c77eabd076b2.jpg

حماس کے ساتھ زمینی کارروائی میں اسرائیل کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 139 ہوگئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک جنگ میں 472 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

’غزہ میں امداد سے متعلق اقوامِ متحدہ کی قرارداد ناکافی ہے‘
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں امداد سے متعلق اقوامِ متحدہ کی قرارداد ناکافی قرار دے دی۔

حماس کا کہنا ہے کہ یو این قرارداد غزہ میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ نہیں کرسکتی۔

اس حوالے سے فلسطینی سفیر کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی قرارداد درست سمت کی جانب قدم ہے، قرارداد پر عمل درآمد اور فوری جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ سلامتی کونسل نے غزہ کی پٹی میں فلاحی امداد کی فراہمی کی قرارداد منظور کرلی ہے۔ قرارداد میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے پائیدار حالات کے قیام کی بات کی گئی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے