سلامتی کونسل کی پابندیوں میں توسیع کا جواب ہم بھی بالمثل دیں گے

IMG_20251115_223615_805.jpg

سلامتی کونسل کی پابندیوں میں توسیع کا جواب ہم بھی بالمثل دیں گے

🔹 یمن سے متعلق پابندیوں میں توسیع کے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے نئے فیصلے کے بعد، انصاراللہ کی سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرح نے اس اقدام پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ’’دوہرے معیار کی واضح مثال‘‘ قرار دیا اور خبردار کیا کہ صنعاء ہر اس فریق کے خلاف ’’بالمثل‘‘ ردعمل دکھائے گا جو یمن کے مفادات اور خودمختاری پر حملہ کرے گا۔

🔹 الفرح نے اپنی گفتگو کے ایک اور حصے میں، روس اور چین کی جانب سے پابندیوں میں توسیع کے حق میں ووٹ نہ دینے کے اقدام کو ’’ضمیر اور اخلاقی بیداری کا مظہر‘‘ قرار دیا۔

🔹 انصاراللہ کے اس عہدیدار نے امریکہ اور بعض مغربی ممالک کی اسرائیل کے لیے حمایت کو ’’بے قید و شرط‘‘ بھی قرار دیا اور کہا کہ یمن پر عائد کی جانے والی پابندیاں ’’صہیونی مقاصد کی تکمیل اور غزہ کی حمایت کرنے پر یمنی عوام کو سزا دینے کا ایک ذریعہ‘‘ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے