سیاست کی تلوار عالمی معیشت کے سر پر
سیاست کی تلوار عالمی معیشت کے سر پر
🔹 رواں سال عالمی معیشت سب سے زیادہ سیاسی حالات کی اونچ نیچ پر منحصر رہی ہے۔ عالمی تناؤ، جنگی صورتِ حال اور سیاست دانوں کے بیانات نے عالمی منڈیوں کی قیمتوں پر لمحہ بہ لمحہ اثر ڈالا۔ سال کے 11 مہینوں میں سونے اور قیمتی دھاتوں کی منڈی، تیل و توانائی کی مارکیٹ اور کرپٹو کرنسیوں نے سیاسی تبصروں اور بحرانوں سے سب سے زیادہ اتار چڑھاؤ دیکھا۔
سرمایہ کاروں کا بڑی تعداد میں سونے کی منڈی کی طرف رجحان ہونے کے باعث سرمایہ کاری پیداواری (مولد) شعبوں سے دور ہو گئی، جس نے عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار کو متاثر کیا۔
🔹بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، عالمی اقتصادی شرحِ نمو 2024 میں 3.3 فیصد سے گھٹ کر 2025 میں 3.2 فیصد اور 2026 میں 3.1 فیصد تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
🔹مزید یہ کہ 2025–2026 کے دوران عالمی تجارت کا حجم اوسطاً 2.9 فیصد کے حساب سے بڑھے گا، جو کہ 2024 کی 3.5 فیصد کی شرحِ نمو سے اب بھی کم ہے۔
