غزہ میں امریکیوں کا دہشت گرد گروہوں سے تعاون
غزہ میں امریکیوں کا دہشت گرد گروہوں سے تعاون
🔹صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ میں بین الاقوامی امن فوج کی تعیناتی کی مخالفت کے دوران، اسرائیلی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر نے اپنی حالیہ مقبوضہ علاقوں کی سفری ملاقاتوں کے دوران اسرائیلیوں کی ثالثی سے غزہ کے بعض مسلح گروہوں کے ساتھ مفاہمت حاصل کی ہے، جو ممکنہ طور پر بین الاقوامی فورسز کے متبادل کے طور پر غزہ کے نظم و ضبط اور سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں۔
🔹اس صیہونی اخبار کے مطابق، کُشنر، امریکی حکام اور افسران نے کریاتگات کے فوجی ہیڈکوارٹر سے غزہ کے ان گروہوں کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کیے، جن میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا اور رابطے کے لیے مختلف تجاویز و طریقہ کار پیش کیے گئے۔
🔹مزید یہ کہ امریکی حکام ان گروہوں کے ساتھ تعاون کی نوعیت، غزہ میں ان کے اثر و نفوذ کے علاقے، اور سیکیورٹی کنٹرول کے دائرے کو واضح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
🔹دوسری جانب، یاسر ابو شباب اور حسم الاسطل نے امریکیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان گروہوں کی سلامتی کی ضمانت دیں، اور حماس کے خلاف لڑائی میں ان کی حمایت و مدد کریں۔
اس کے علاوہ، صیہونی فوج کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں بھی اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون، بالخصوص انسانی امداد کی تقسیم کے شعبے میں، کام کرنے کی بات کی گئی ہے۔
