صہیونی رژیم کی فوج کی کرانہ باختری کے کئی شہروں پر حملہ، غزہ میں قتل و غارت جاری

IMG_20251109_203430_834.jpg

صہیونی رژیم کی فوج کی کرانہ باختری کے کئی شہروں پر حملہ، غزہ میں قتل و غارت جاری

صہیونی رژیم کی فوج نے کرانہ باختری کے شہر جنین کے مشرق اور مغرب میں واقع الیامون، دیر ابو ضعیف، ام التوت، الطیبة اور جلبون کے قصبوں پر حملہ کیا۔ اس دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں بھی اشغال کاروں کی بمباری کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔

اقوام متحدہ نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ اکتوبر میں صہیونی آبادکاروں نے کرانہ باختری میں کم از کم ۲۶۴ حملے کیے، جو ۲۰۰۶ء کے بعد سے کسی بھی ماہانہ دورانیے میں ریکارڈ شدہ سب سے زیادہ تعداد ہے، جب سے اقوام متحدہ نے ان حملوں کی نگرانی شروع کی تھی۔

اسی دوران غزہ میں امدادی اور سول ڈیفنس ٹیموں نے بتایا کہ مواصی خان یونس کے علاقے میں ایک نوجوان کو فوج کی براہِ راست فائرنگ سے زخمی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے