اسرائیلی رژیم کے قبضے سے بازیاب فلسطینی شہداء کی لاشوں پر مشکوک جراحی کے آثار کی دریافت
اسرائیلی رژیم کے قبضے سے بازیاب فلسطینی شہداء کی لاشوں پر مشکوک جراحی کے آثار کی دریافت
🔹 غزہ کے محکمہ فرانزک میڈیسن کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی قبضے سے واپس ملنے والے متعدد فلسطینی شہداء کے جسموں کے ابتدائی معائنے میں سینے سے پیٹ تک جراحی اور ٹانکوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔
🔹 ان کے مطابق، لاشوں پر موجود شواہد واضح طور پر اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔
🔹 انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ گہرے اور بین الاقوامی سطح پر آزادانہ تحقیقات کا متقاضی ہے تاکہ ان مجرمانہ اقدامات کے ذمہ داروں کو جوابدہ بنایا جا سکے۔
