لبنان میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ۳۲ افراد گرفتار
لبنان میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ۳۲ افراد گرفتار
🔹 خبر رساں ایجنسی فرانس کے مطابق، لبنان کی سکیورٹی فورسز نے پچھلے چند مہینوں میں کم از کم ۳۲ افراد کو اسرائیل کے ساتھ تعاون کے شبہ میں حراست میں لیا ہے۔
🔹 ان میں سے چھ افراد گزشتہ سال ۲۷ نومبر کو طے شدہ آتشبس سے قبل گرفتار ہوئے تھے۔
🔹 عدالتی ذرائع کے مطابق، ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے حزباللہ کے ٹھکانوں اور نقل و حرکت کی تفصیلات اسرائیل کو فراہم کیں۔
🔹 لبنان کی فوجی عدالت نے اب تک ۹ مقدمات میں فیصلے سنائے ہیں اور ۲۳ مقدمات زیر غور ہیں۔ سنائی گئی سزائیں چھ ماہ سے آٹھ سال تک قید شامل ہیں، جن میں دو افراد کو سات اور آٹھ سال سخت مشقت کی سزا دی گئی۔
🔹 ملزمان کو حزباللہ کے کمانڈروں کی معلومات اسرائیل کے حوالے کرنے کے جرم میں مجرم قرار دیا گیا، جس کے نتیجے میں ہوائی حملے اور بعض کمانڈروں کی شہادت ہوئی۔
