ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام بہائوالدین زکریایونیورسٹی میں امام حسین کانفرنس 14 اکتوبر کو ہوگی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع ملتان بہائوالدین زکریا یونیورسٹی یونٹ کے زیراہتمام سالانہ امام حسین کانفرنس آئی ایم ایس ایگزیکٹو ہال میں 14 اکتوبر کو منعقد ہوگی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام کے مطابق سالانہ امام حسین کانفرنس میں طلباء طالبات کے علاوہ اساتذہ، پروفیسرز اور علماء اسکالر خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر کے تعلیمی اداروں بالخصوص پروفیشنل اداروں میں سالانہ یوم حسین علیہ السلام منایا جاتا ہے۔ ملتان میں بہائوالدین زکریا یونیورسٹی، نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں امام حسین کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔