تل ابیب کا اعتراف: ایک بھی حوثی کمانڈر ہلاک نہیں ہوا!

تل ابیب کا اعتراف: ایک بھی حوثی کمانڈر ہلاک نہیں ہوا!
🔹عبرانی اخبار یدیعوت آحرونوت نے اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی فضائی کارروائی کی ناکامی پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ صنعاء پر حالیہ حملے میں انصاراللہ کا کوئی بھی نمایاں رہنما زخمی یا ہلاک نہیں ہوا اور یہ آپریشن بھاری اخراجات کے باوجود صفر نتیجہ کے ساتھ ختم ہوا۔
🔹اخبار نے ایک یمنی سیاسی تجزیہ کار (جو انصاراللہ مخالف ہے) کے حوالے سے کہا کہ اسرائیل نے "شہری جانی نقصان سے متعلق اپنی ابتدائی احتیاط کو ترک کر دیا ہے” اور اس کی کارروائیاں "کمزور حساب کتاب پر مبنی ردعمل” میں تبدیل ہو چکی ہیں۔
🔹اس تجزیہ کار نے اسرائیلی حملوں کو "اتفاقی اور بے مقصد” قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ کارروائیوں میں "سویلین نقصان کم کرنے کی حساسیت نہ ہونے کے برابر” تھی اور اسرائیل پیشگی حکمتِ عملی سے "جلد بازانہ ردعمل” کی طرف بڑھ گیا ہے۔
🔹اس نے مزید کہا کہ انصاراللہ کے کسی بھی بڑے کمانڈر کو نقصان نہیں پہنچا، بلکہ اس گروہ نے اپنے رہنماؤں کے لیے حفاظتی اقدامات بڑھا دیے ہیں اور حساس مقامات پر کم اہم افراد کو تعینات کر کے اسرائیل کے حملوں کے پیٹرن کو پہچان لیا ہے؛ ایک ایسی حکمتِ عملی جو اسرائیل کو "بے فائدہ خونریزی کے دلدل” میں گھسیٹ رہی ہے۔