حزب اللہ: یقین دلاتے ہیں کہ لبنان میں مزاحمت مزید مضبوط ہوئی ہے

IMG_20250929_125534_087.jpg

حزب اللہ: یقین دلاتے ہیں کہ لبنان میں مزاحمت مزید مضبوط ہوئی ہے
🔹حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب صدر محمود قماطی نے کہا کہ ہم تمام اسلامی و عربی دنیا کے آزاد انسانوں کو یقین دلاتے ہیں کہ لبنان میں مزاحمت پہلے کی طرح بلکہ مزید بہتر سطح پر بحال ہو چکی ہے۔
🔹ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی تمام تر توانائیاں لبنان کے دفاع کے لیے استعمال کر رہے ہیں، یہ کام ہم نے پہلے بھی کیا اور آج بھی کر رہے ہیں۔
🔹المسیرہ کے مطابق، انہوں نے کہا کہ یمن کے عوام نے گزشتہ دو برسوں کے دوران لاکھوں کی تعداد میں مزاحمت کے حق میں مظاہروں میں شرکت کر کے اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیا، جو ایک عظیم اقدام ہے۔
🔹محمود قماطی نے مزید کہا کہ کچھ حکومتیں شکست کے دلدل میں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ کچھ اور سازش اور خیانت کے دلدل میں جا پہنچی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے