جاپان: ایران پر دوبارہ پابندیاں افسوسناک ہیں

جاپان: ایران پر دوبارہ پابندیاں افسوسناک ہیں
🔹جاپان کے وزیر خارجہ نے یورپی تروئیکا کی جانب سے "میکانزم ماشه” فعال کرنے کے نتیجے میں ایران پر اقوام متحدہ کی دوبارہ عائد ہونے والی پابندیوں پر افسوس کا اظہار کیا۔
🔹تاکشی ایوایا نے اپنے بیان میں کہا: "جاپان ہمیشہ اس مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتا رہا ہے… ہماری بنیادی پالیسی یہ ہے کہ ایران کے لیے ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کا امکان کبھی پیدا نہ ہو۔ افسوس ہے کہ فریقین کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے۔”
🔹انہوں نے مزید کہا: "ایران کا ایٹمی معاملہ ایک فیصلہ کن مرحلے پر ہے۔ جاپان کا مؤقف بدستور یہی ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بات چیت کو اولین ترجیح حاصل ہے اور اس عمل کو جاری رکھنے کی رفتار اور ارادے کو ہرگز ضائع نہیں ہونا چاہیے۔”