غزہ میں ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کی سرگرمیاں معطل

غزہ میں ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کی سرگرمیاں معطل
🔹غیر سرکاری تنظیم ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حملوں میں شدت کے باعث غزہ میں اپنی سرگرمیوں کو روک دیا ہے۔
🔹الجزیرہ کے مطابق، اس تنظیم نے اپنے بیان میں کہا: "اسرائیلی فورسز نے کلینکس کو محاصرے میں لے رکھا ہے اور سینکڑوں مریض، بشمول بچے اور نوزائیدہ، سنگین خطرے میں ہیں۔”
🔹بیان میں مزید زور دیا گیا: "ہم فوری طور پر تشدد کے خاتمے اور غزہ میں انسانی امداد تک رسائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔”
🔹ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے مزید کہا: "اسرائیلی حکام کو چاہیے کہ وہ انسانی تنظیموں کی سلامتی کو یقینی بنائیں اور ضرورت مندوں تک بلا رکاوٹ امداد پہنچانے کی اجازت دیں۔”