بی بی سی کے صحافی کو غزہ کی حمایت پر نکال دیا گیا

بی بی سی کے صحافی کو غزہ کی حمایت پر نکال دیا گیا
🔹 ایک مصری صحافی، جو بی بی سی میں اہم عہدے پر فائز ہونے والا تھا، غزہ کے حوالے سے ایک پوسٹ کی وجہ سے اچانک اس کے لیے نوکری کا معاہدہ منسوخ کر دیا گیا۔
🔹 روزنامہ القدس العربی کے مطابق، اس صحافی کا نام "مہاد الشرقاوی” ہے اور اس نے بی بی سی میں چار سال سے زائد بطور ریڈیو رپورٹر، پروگرام پروڈیوسر، نیوز اینکر اور فیلڈ رپورٹر کام کیا۔
🔹 بی بی سی نے اس فیصلے کی وجہ "یہود دشمنی” کا الزام بتایا اور کہا کہ یہ فیصلہ الشرقاوی کی پرانی پوسٹ کی بنیاد پر کیا گیا، جو اس کے فیس بک اکاؤنٹ پر موجود تھی۔
🔹 یہ پوسٹ 7 اکتوبر کے آپریشن کے بارے میں تھی اور الشرقاوی نے واضح کیا کہ اس وقت وہ ابھی بی بی سی کا صحافی نہیں تھا اور اس کے خلاف کوئی پیشہ ورانہ یا اخلاقی شکایت درج نہیں کی گئی تھی۔