اماراتی وزیرِ خارجہ کی نیتن یاہو سے ملاقات

اماراتی وزیرِ خارجہ کی نیتن یاہو سے ملاقات
🔹اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کی۔
🔹اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق، شیخ عبداللہ بن زاید نے زور دیا کہ غزہ میں خونریز جنگ ختم کی جائے، مستقل اور پائیدار جنگ بندی حاصل ہو، مزید جانی نقصان روکا جائے اور عام شہریوں کو درپیش المناک حالات کا خاتمہ کیا جائے۔
🔹انہوں نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ امارات عالمی برادری کی اُن کوششوں کی حمایت کرتا ہے جو تمام قیدیوں اور زیرِحراست افراد کی رہائی کے لیے کی جا رہی ہیں۔
🔹اماراتی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے تمام مظاہر کے خلاف مربوط بین الاقوامی کوششیں ناگزیر ہیں تاکہ تمام شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔