غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تازہ ترین تعداد

غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تازہ ترین تعداد
🔹 عالمی برادری کی خاموشی اور بین الاقوامی اداروں کی بے عملی کے سائے میں اسرائیل غزہ میں صحافیوں کے منظم قتلِ عام کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ غزہ کی حکومتی میڈیا آفس کے مطابق، اب تک 252 صحافی شہید ہو چکے ہیں۔
🔹 میڈیا آفس نے بین الاقوامی فیڈریشن آف جرنلسٹس، عرب جرنلسٹس یونین اور دنیا بھر کی صحافتی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی صحافیوں اور میڈیا کارکنان کے خلاف جاری ان ٹارگٹڈ جرائم کی باضابطہ مذمت کریں۔
🔹 بیان میں قابض صہیونی حکومت، امریکہ اور نسل کشی کے ان جرائم میں شریک ممالک خصوصاً برطانیہ، جرمنی اور فرانس کو ان وحشیانہ اور غیر انسانی اقدامات کا مکمل ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔